November 17, 2026

سانحہ گل پلازہ: وفاقی حکومت ہر لحاظ سے تاجر برادری کی مدد کرے گی۔وفاقی وزیر تجارت

IMG-20260120-WA0224

سانحہ گل پلازہ: وفاقی حکومت ہر لحاظ سے تاجر برادری کی مدد کرے گی۔وفاقی وزیر تجارت

یہ بہت بڑا سانحہ ہے، گورننس کی خامیوں کو ختم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔جام کمال نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جام کمال نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے، یہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گورننس کی خامیوں کو ختم کیا جائے گا، سندھ حکومت اور میئرکراچی کے نوٹس میں سب ہے، جس پر کام ہو رہا ہے اور ہم سپورٹ کریں گے۔جام کمال کا کہنا تھا کہ میری ذمے داری تاجر برادری کے حوالے سے ہے، وفاقی حکومت ہر لحاظ سے مدد کرے گی۔