بہاولنگر() پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربرائی میں بہاولنگر میں ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری فوڈ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن!!!! 25 فوڈ
بہاولنگر()
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربرائی میں بہاولنگر میں ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری فوڈ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن!!!! 25 فوڈ پوائنٹس سمیت 19 دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن کی گئ۔ 7 فوڈ یونٹس اور 2 دودھ بردار گاڑیوں کو 2 لاکھ 35 ہزارروپے کے جرمانے عائد جبکہ 900 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے عارف والا روڈ، چشتیاں روڈ اور فورٹ عباس میں مختلف فوڈ پوائنٹس اور گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔ جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کی کوالٹی چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت جیسی کمی پائے جانے پر جرمانے کیے گئے۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو بھی بھاری جرمانے کیے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہری خوراک کے متعلق شکایت ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔