جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی زیر صدارت پاکستان
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ہاؤس جوھر آ باد میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مسیحی برادری میں مالی امداد بسلسلہ کرسمس دس ہزار فی کس امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال پاکستان احمد نوید گوندل نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور انھوں نے بتایا کہ چئیرمن بیت المال شاہین خالد بٹ نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے کہنے پر یہ چیک جاری کئے۔ تقریب میں صدر پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور ملک کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کے علاؤہ دیگر عہدیداروں نے بھی چیکس تقسیم کئے ۔جن میں احمد حسن بندیال، چودھری ارشد محمود ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز فورم اور دیگر بھی شامل تھے ۔ آ خر میں جمیل بھٹی، جیکب مسیح ،صدیق مسیح اور دیگر نے اس کاوش پر ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔