November 17, 2026

میانوالی(راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے امام مساجد کے لیے تاریخی و فلاحی اقدام کے تحت میانوالی میں بھی ڈی

IMG-20260120-WA0217

میانوالی(راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے امام مساجد کے لیے تاریخی و فلاحی اقدام کے تحت میانوالی میں بھی ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ریٹائرڈ) رائے محمد اجمل کے ہاتھوں اعزازیہ کارڈز کی تقسیم۔اس سلسلے میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے ضلع میانوالی میں منتخب 10 امام مساجد کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعزازیہ کارڈز برائے امام مسجد تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ امام مساجد معاشرے میں صرف دینی رہنمائی ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ امن، برداشت، اخلاقیات، بھائی چارے اور قانون کی پاسداری کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا یہ اقدام ائمہ کرام کی خدمات کے اعتراف اور ان کی فلاح و بہبود کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس حکومت پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت عوامی خدمت، سماجی ہم آہنگی اور فلاحی اقدامات میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر امام مساجد نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔