November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2026-01-20_160945

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 19 جنوری 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، ملبہ ہٹانے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری

🚨(2) پہلی منزل کی تلاش مکمل، دوسری منزل پر لوگوں کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

🚨(3) سانحہ گل پلازہ؛ 6 سوختہ لاشوں کے نمونے ڈی این اے کیلئے جامعہ کراچی لیب کو موصول

🚨(4) گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف

🚨(5) 1021 دکانوں کی اجازت تھی 1200 بنادی گئیں، راہداری، خارجی راستوں اور پارکنگ میں خلاف ضابطہ 179 دکانیں بنائی گئیں

🚨(6) گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ

🚨(7) غلطی ہوگئی ہو تو معاف کردینا‘ گل پلازہ میں پھنسے دکاندار کا آخری جذباتی پیغام

🚨(8) ” میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!“ سانحہ گل پلازہ میں لاپتا نوجوان کی بھائی کو آخری کال

🚨(9) سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، ملبہ ہٹانے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری

🚨(10) کراچی: گل پلازہ پر مشتعل ہجوم نے مرتضیٰ وہاب کو گھیر لیا

🚨(11) حکومت سندھ کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

🚨(12) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 26 افراد میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی، 1 لاپتہ فہرست میں شامل تھا

🚨(13) کراچی: گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والی رقم (2 لاکھ روپے) پر تاجر الجھ پڑے

🚨(14) گل پلازہ میں لگی آگ بجھاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارنے والا فائرفائٹر فرقان سپرد خاک

🚨(15) میئر کراچی کا شہیـد فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

🚨(16) آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تاجر کاشف کی نمازِ جنازہ گارڈن غفوریہ مسجد میں ادا

🚨(17) ’یہ صرف آگ نہیں تھی‘، سانحۂ گل پلازہ پر شوبز شخصیات کا دکھ کا اظہار

🚨(18) سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

🚨(19) کراچی گل پلازہ کی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی

🚨(20) جلی ہوئی عمارت کے ملبے سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج

🚨(21) ریسکیو حکام کی جانب سے عمارت کی پہلی منزل پر آپریشن جاری ہے، تینوں لاشیں عمارت کی پہلی منزل سے ہی ملی ہیں

🚨(22) چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت انتہائی مخدوش ہے، زیادہ دیر اندر رہنا خطرے سے خالی نہیں

🚨(23) اہل خانہ سے لاپتہ افراد کے موبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں، 26 افراد کے فونز کی آخری لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے

🚨(24) 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

🚨(25) سانحہ گل پلازہ کے سوگ میں کراچی کی بیشتر مارکیٹیں آج بند رہیں

🚨(26) گل پلازہ میں شادی کی شاپنگ کے لیے جانے والی دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد تاحال لاپتہ

🚨(27) گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: ایڈیشنل آئی جی کراچی

🚨(28) گل پلازہ میں آگ کا خوفناک منظر، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

🚨(29) گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کمشنر کراچی

🚨(30) سانحہ گل پلازہ کا متاثرہ دکاندار, کاروبار پھر ہو جائےگا لیکن بچہ کہاں سے لائیں گے

🚨(31) گل پلازہ سانحہ: ”مما ہماری دکان جل گئی“ ماں دکھ بھری داستان سناتے ہوئے آبدیدہ

🚨(32) سانحہ گل پلازہ: عوامی املاک اور بلند عمارتوں میں ہنگامی صورتحال کے انتظامات ناگزیر ہیں، شرجیل میمن

🚨(33) سانحہ گل پلازہ، اقرار الحسن کی ریسکیو اقدامات میں تاخیر پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں تلخ کلامی

🚨(34) گل پلازہ کے ملبے کو جیسے ہی ہٹاتے ہیں، شعلے بلند ہوتے ہیں، اسکاؤٹس رکن

🚨(35) ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان 21 جنوری بدھ کو ہوگی

🚨(36) شب برات 3 فروری منگل کی شام کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اعلان

🚨(37) محمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ، حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ

🚨(38) تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر بدمعاشی سے شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

🚨(39) نظام کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوتا، جن کی لڑائی ہوتی ہے ان کو لڑنے دیا کریں، جسٹس محسن اختر کیانی

🚨(40) سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک

🚨(41) کابل میں بم دھماکا، سات افراد ہلاک، چینی باشندوں سمیت متعدد زخمی

🚨(42) وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا

🚨(43) غ_ز_ہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع

🚨(44) پاکستان کی طرف سے فوج بھیجنے کے معاملے پرابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، فلس_طینی ریاست کا جو دو ریاستی حل موجود ہے اس پر ساری دنیا متفق ہے: خواجہ آصف

🚨(45) جو جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کریگا 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی، پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور

🚨(46) اسلام آباد اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ، خوف و ہراس

🚨(47) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز جسٹس اعظم خان ، جسٹس محمد آصف ، جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا

🚨(48) جولائی تا ستمبر ٹک ٹاک نے پاکستان کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

🚨(49) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

🚨(50) فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 500 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی

🚨(51) پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

🚨(52) کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نہیں: الیکشن کمیشن

🚨(53) پاکستان چاول برآمدکرنے والا دنیاکا تیسرا بڑا ملک بن گیا