November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پٹرول پمپس کے آن لائن لائسنسز،این او سی اور غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی روک تھام

IMG-20260120-WA0197

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پٹرول پمپس کے آن لائن لائسنسز،این او سی اور غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ایڈیشنل چارج مرید عباس بُھٹہ متعلقہ محکموں کے افسران اور ضلع خوشاب کے پٹرول پمپوں کے مالکان اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ایڈیشنل چارج مرید عباس بُھٹہ نے غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات، پٹرولیم آرڈیننس اور ایس او پیز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا کہ شہر میں چلنے والے غیرقانونی تمام منی پٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُنکی مشینیں ضبط کر لی گیئں ہیں۔ تمام پٹرول مالکان حکومت کے جاری کردہ آرڈیننس کی مکمل پاسداری پر عملدرآمد۔یقینی بنائیں۔