November 17, 2026

*میلسی کی اکثر رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونیکیوجہ سے سڑکوں پر گڑھے بن گٸے*

IMG-20260120-WA0173

*میلسی کی اکثر رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونیکیوجہ سے سڑکوں پر گڑھے بن گٸے*

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق میلسی تحصیل بھر میں شہروں اور دیہاتوں کو آپس میں ملانیوالی،نقل و حرکت اور سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرنیوالی رابطہ سڑکیں محکمہ شاہرات و تعمیرات کے ذمہداران، متعلقہ افسران کی غفلت،لاپرواہی،فراٸیض کی اداٸیگی سے روگردانی و متعین ملازمین کی طرف سے مطلوب مناسب نگہداشت و دیکھ بھال نہ ہونیکی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔ کچھ نٸی سڑکیں بھی مبینہ تحاٸیف کے لین دین اور متعلقہ افسران کی غفلت کیوجہ سے مکمل ہونے سے بھی پہلے
ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگٸی ہیں۔بڑے بڑے گڑھے پڑجانیکی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ان حادثات کیوجہ سے گاڑیاں کھٹارا اور انسان معذور ہورہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مناسب دیکھ بھال سے محروم ،ٹوٹ پھوٹ کی شکار،بڑے بڑے گڑھوں کی حامل رابطہ سڑکوں کو بحال کرنے اور شدید ترین متاثر سڑکوں کو از سرٍ نعمیر کرایا جاٸے۔