November 17, 2026

سکھر( سے خبر دے رھے سید نصیر حسین زیدی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 ایل کے رہائشی 22 سالہ محمد یامین خان اور 30 سالہ ماہجین نے دو روز قبل جسٹس آف پیس سکھر کی اجازت سے

IMG-20260120-WA0175

سکھر( سے خبر دے رھے سید نصیر حسین زیدی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 ایل کے رہائشی 22 سالہ محمد یامین خان اور 30 سالہ ماہجین نے دو روز قبل جسٹس آف پیس سکھر کی اجازت سے پسند کی شادی کی ہے۔ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سکھر کی سیشن کورٹ میں وکیل کلیم اللہ کوسو اور صدام بلیڈی کے توسط سے تحفظ کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں خاتون ماہجین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی پہلے کامران سے شادی ہوئی تھی، جس سے اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ اس کے سابق شوہر نے 26 ستمبر 2025 کو اسے طلاق دے دی تھی۔ اب پسند کی شادی کرنے پر سابق شوہر کامران اور والد عبدالرشید اسے ہراساں کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ خوف کے عالم میں دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، تحفظ فراہم کرنے سے متعلق درخواست میں ایس ایس پی سکھر، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، ایس ایچ او نئون پنڈ سکھر، ایس ایچ او سائٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔