خیرپورمیرس/ سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ پہنچے، جہاں انہوں
خیرپورمیرس/ سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ پہنچے، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس ٹھری میرواہ میں تحصیل انتظامیہ، سرسو اور انڈس ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن کے مشترکہ اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ثقافتی میلے کا افتتاح کر دیا، ثقافتی میلے میں خواتین کے ہاتھ کی بنی ہوئی رلی، سندھی ٹوپی، اجرک، کھیس، پراندے، ایمبرائڈڈ لباس اور دیگر اشیاء کو رکھا گیا، حاضرین میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھری میرواہ ڈاکٹر عرفہ بتول، دیگر انتظامی افسران، سرسو اور انڈس ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن کے منتظمین، خواتین اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، کمشنر سکھر سمیت دیگر حاضرین نے ثقافتی نمائش میں رکھی اشیاء کے خواتین کے کام کو خوب سراہا اور اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے تحصیل انتظامیہ، سرسو اور آئی ڈی ایف کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی اس کاوش کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ خواتین جب اپنی محنت سے کمانا شروع کرتی ہیں تو اس کا مثبت اثر ان کے پورے کنبے اور ان کے بچوں کی تعلیم پر بھی پڑتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عورت کے خود مختار بننے پر عورت کے ساتھ ساتھ معاشرے پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں، معاشرے میں عورت کی قدر بڑھتی ہے اور انہیں گھریلو فیصلہ سازی میں بھی شامل کیا جانے لگتا ہے۔ کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے خواتین کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو خواتین کی خودمختاری میں اہم قرار دیا