ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ پولیس اور ملزمان کے درمیان دو بدو مقابلہ
ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ پولیس اور ملزمان کے درمیان دو بدو مقابلہ
*پولیس مقابلے کے دوران رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ، منشیات (آئس) فروشی/ڈیلر کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار*
*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس اایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے*
ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر زیاد حسین نوناری بمعہ اسٹاف نے دوران گشت تھانہ ٹھٹہ کی حدود عید گاہ لنک روڈ پر پہنچے تو پولیس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کے بہادر سپاہیوں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ اسکے دیگر ساتھی اندھیرے کا فایدہ اور پولیس کے خوف سے فرار ہوگئے
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مولا بخش عرف لاسی ولد پنھوں ملاح رہائشی آمری اسٹاپ ٹھٹہ کے طور پر ہوئی ۔
*ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم تھانہ مکلی اور ٹھٹہ کے علاقوں میں رابری، ڈکیتی، موٹرسائیکل چھیننے اور منشیات (آئس) فروشی / ڈیلنگ جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔*
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی ملزم کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار زخمی ملزم کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کی بہادری اور کامیاب کاروائی پر ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی ایس ایچ او ٹھٹھہ تھانہ زیاد حسین نوناری اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے