ہارون آباد گل پلازہ کے ہولناک دردناک اور حد درجے کے اذیت دہ سانحے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے دردناک سانحے
ہارون آباد
گل پلازہ کے ہولناک دردناک اور حد درجے کے اذیت دہ سانحے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے دردناک سانحے کے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں آگ میں جل کر موت کی وادی کی طرف سفر انتہائی کرب ناک اور مصیبت پر مبنی موت ہے جس کے درد کو دیکھنے والے سننے والے اور محسوس کرنے والے کبھی فراموش نہیں کر سکتے اتنی زیادہ تعداد میں اموات اور ابھی تک درجنوں افراد کا لاپتہ ہونا ڈاکٹر ہوتے ہوئے بھی برداشت کرنے سے قاصر ہوں اس سانحے کی آزادانہ اور اور منصفانہ تحقیقات فوری کی جائیں
ان خیالات کا اظہار ضلع بھاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولینس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سائحہ گل پلازہ پر اظ تعزیت کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا منظور شدہ نقشے کے خلاف اضافی دکانوں کی تعمیر آمد رفت کے راستے میں دکانوں کی تعمیر اور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے پلازے کے اندر موجود ہونے کے باوجود 26 میں سے 24 دروازوں کی بندش خستہ حال بلڈنگ میں اتنی بڑی تعداد میں دکانوں میں کاروبار جاری رکھنا ہنگامی صورتحال میں بلڈنگ میں داخلے کے راستے نہ ہونا اگ بجھانے والے الات کی عدم موجودگی فائر برگیڈ کا لیٹ پہنچنا اور پھر پانی نہ ہونا ایسے سوالات ہیں جن کا جواب تلاش کرنے کی اشد ترین ضرورت ہے اور یہ اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعے ہی ممکن ہے ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کے ساتھ ساتھ تاریخی شہر کراچی کی خستہ حال بلڈنگز کو ریموو کیا جائے
مظہر اقبال چوہدری نے کہا سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تفصیلات تک رسائی فراہم کی جائے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونوں کے طریقہ کار کو اسان بنایا جائے اور ایک آسان عمل کے ذریعے لاشوں کی ورثہ کو فراہمی یقینی بنائی جائے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں متاثرہ فیملیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا گو ہیں رب ذوالجلال غمزدہ فیملیز کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے سندھ حکومت وفاقی حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے موثر اور قابل عمل حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے