November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت ہفتہ وار آرڈرلی روم کا انعقاد کارکردگی کا

IMG-20260120-WA0164

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت ہفتہ وار آرڈرلی روم کا انعقاد کارکردگی کا جائزہ تینوں اضلاع کے افسران و جوانوں کی شرکت مسائل پیش کیے گئےڈی آئی جی پولیس کی جانب سے موقع پر ہی احکامات جاری تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت ہفتہ وار آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز اور سانگھڑ کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
آرڈرلی روم کے دوران افسران و جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی رپورٹس اور اپنے مسائل ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن کے سامنے پیش کیے۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی پولیس نے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، نظم و ضبط اور فرائض کی انجام دہی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور یقین دہانی کرائی کہ فورس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ریڈر ڈی آئ جی ایس بی رینج تنظیم حسین وگن بھی موجود تھے