شوکی گجر : وہ دشمن دار جسے شیر سیالکوٹ کہا جاتا تھا : سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شوکی گجر 1950 کی دہائی میں پیدا ہوئے ، بہت معمولی پڑھے لکھے تھے
شوکی گجر : وہ دشمن دار جسے شیر سیالکوٹ کہا جاتا تھا : سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شوکی گجر 1950 کی دہائی میں پیدا ہوئے ، بہت معمولی پڑھے لکھے تھے ، جوان ہوئے تو راولپنڈی چلے گئے اور وہاں کمیٹی چوک میں دودھ دہی کا کاروبار اور چائے کا ہوٹل کھول لیا ، ان کا کاروبار اچھا خاصا چل پڑا، اس علاقہ کے کچھ کن ٹٹے اکثر انکی دکان پر آکر دودھ دہی اور چائے کھاتے پیتے اور پیسے دیے بغٖیر نکل جاتے ۔ ایک بار جھگڑا ہوا تو شوکی گجر اور انکے بھائی ارشد نے 3 بدمعاشوں کی جان لے لی اور اسی کیس میں جیل چلے گئے ، کچھ عرصے بعد جیل سے رہا ہو گئے تو بدمعاشی شروع کردی اور لوگوں سے جگا ٹیکس لینا شروع کردیا ، اس دوران انکی دشمنیاں بڑھنے لگیں مگر یہ بے خوف اور نڈر لوگ انسانوں کو گاجر مولی سے زیادہ اہمیت نہ دیتے تھے ۔ انکے خوف کی وجہ سے راولپنڈی سے سیالکوٹ تک اور پورے پنجاب میں شوکی گجر کا نام چلتا تھا ، کہا جاتا ہے کہ شوکی گجر نے مجموعی طور پر 30 سے زائد لوگوں کو ق۔ت۔ل کیا اور آخر کار سیالکوٹ میں عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے انکے مخالفین نے انہیں نشانہ بنا ڈالا یوں ڈر اور خوف کے ایک طویل عہد کا اختتام ہو گیا ۔۔۔۔