لاہور کی سب سے بڑی دشمنی کی کہانی : جسکی صلح شریف خاندان نے کروائی : شیخ روحیل اصغر اور میاں اخلاق گڈو کے درمیان جاری رہنے والی خاندانی دشمنی
لاہور کی سب سے بڑی دشمنی کی کہانی : جسکی صلح شریف خاندان نے کروائی : شیخ روحیل اصغر اور میاں اخلاق گڈو کے درمیان جاری رہنے والی خاندانی دشمنی کی سچی کہانی : ۔۔۔1970اور 1980 کی دہائیوں میں لاہور پر دو خطرناک دشمن دار گروپوں کا مکمل ہولڈ تھا ، ان دنوں کی ایک دشمنی شیخ محمد اصغر اور میاں معراج دین کے درمیاں تھی ، دونوں پنجاب کے بڑے اور طاقتور خاندان تھے ۔ شیخ روحیل اصغر کے آباؤ اجداد کشمیر سے ہجرت کرکے سیالکوٹ آن بسے تھے، شیخ روحیل کے والد شیخ محمد اصغر قیام پاکستان سے قبل ریلوے ملازم تھے مگر قیام پاکستان کے بعد انہوں نے نوکری چھوڑ کر اپنا کاروبار شروع کیا اور دولت کی دیوی ان پر مہربان ہو گئی ، 1952 میں انکے پاس ذاتی کار تھی جو ان دنوں پاکستان میں چند ہی خاندانوں کے پاس ہوتی تھی ، 1962 میں شیخ محمد اصغر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، شیخ محمد اصغر کی دوستی اس دور کے ہر قسم کے مشہور اور بااثر لوگوں سے تھی ، ،مشہور زمانہ بدمعاش اچھو اور شیدی بھی انکے ساتھی یا کارندوںکے طور پر کام کرتے تھے ، 1960 کی دہائی میں میاں معراج دین عرف ماجھا سکھ ان کے حریف کے طور پر سامنے آگیا ، ماجھا سکھ بھی پنجاب کی ایک بااثر اور طاقتور شخصیت تھے دونوں گروپ کے معمولی جھگڑے جلد خونی دشمنی بن گئے اور شیخ محمد اصٖغر اور میاں معراج الدین کے لوگوں کے درمیان اکثر لڑائیاں ہونے لگیں میاں معراج الدین ایک اعلیٰ تعلیمافتہ شخص اور پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے ۔ وہ اس دور میں پاکستان کے کامیاب ترین وکیلوں میں شمار ہوتے تھے انکا اسٹائل بھی اچھا خاصا جارحانہ تھا کسی سے ڈر یا دب کر رہنا انکی فطرت میں ہی نہیں تھا میاں معراج الدین اکثر بڑے جرائم پیشہ لوگوں کے کیس لڑتے اسی چکر میں انکی اکثر بدمعاشوں سے دوستی ہو گئی ان دونوں گروپوں کے درمیان لاہور کی سڑکوں پر اکثر آمنا سامنا ہوتا اور جرائم پیشہ سمیت عام لوگ بھی مارے جاتے۔ انہی لڑائیوں میں شیخ محمد اصغر اور میاں معراج الدین بھی جان کی بازی ہار گئے ، چنانچہ خاندانی دشمنی شیخ اصغر کے صاحبزادے روحیل اصغر نے سنبھال لی، 1979 کے بلدیاتی انتخابات میں شیخ روحیل اصٖغر کونسلر منتخب ہوئے اسکے بعد انکا سیاسی سفر شروع ہو گیا اور جنرل ضیاء کے دور میں شیخ روحیل اصغر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہی سالوں میں شیخ روحیل اصغر کے بھائی شیخ شکیل دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے اور اس خاندان نے بدلہ لیتے ہوئے میاں معراج الدین کے بھتیجے کو ق۔ت۔ل کر ڈالا ، اب میاں معراج الدین کے صاحبزادے میاں اخلاق گڈو اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان دشمنی کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔ جب ان دونوں خاندانوں کے آئے روز ہونیوالے ٹاکروں نے لاہور شہر کا امن داؤ پر لگا دیا تو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ان دونوں کے درمیان صلح کروا دی ، یاد رہے کہ شیخ روحیل اصغر شریف خاندان کے قابل اعتماد قریبی دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔۔۔ اگرچہ شیخ روحیل اصغر کے سیاسی سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آج وہ ن لیگ کے قابل اعتماد رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔