خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے رورل ہیلتھ سنٹر روڈہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ،ڈی ایچ او
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے رورل ہیلتھ سنٹر روڈہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف ،انچارج آر ایچ سی رورل ہیلتھ سنٹر روڈہ ڈاکٹر عائشہ بھی ہمراہ تھیں ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی اور انچارج آر ایچ سی روڈہ سنٹر ڈاکٹرعائشہ نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، گائنی وارڈ، میل ،فی میل وارڈز،فارمیسی اور دیگر شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر اورنرسز سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رورل ہیلتھ سنٹر روڈہ کی انچارج ڈاکٹرعائشہ کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی ،گائنی وارڈز اور دیگر شعبہ جات میں میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج و معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے روڈہ رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے گروٹ روڈچوک اور مظفرگڑھ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔