سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سرگودھا شازیہ بانو نے کہا ہے کہ انشاءاللہ موجودہ
سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سرگودھا شازیہ بانو نے کہا ہے کہ انشاءاللہ موجودہ حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں اور توقعات ضرور پوری ہونگی، حکومت تمام شعبوں میں عملی اصلاحات لا رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں، جس سے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوئی، حکومت بھی اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہی ہے، نا مساعد حالات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور تمام حاصل وسائل فلاح و بہبود پر صرف کیے جا رہے ہیں، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، یہ قوم ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این خواتین ونگ نے کہا کہ نوجوان نسل کو مواقع فراہم کر کے ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جا سکتا ہے اور موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت اسی سوچ کے تحت نوجوانوں کو ہر میدان میں آگے لانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے بڑے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔