November 17, 2026

راجہ زین محمود جنرل سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن آزاد کشمیر منتخب۔

IMG-20260119-WA0278

راجہ زین محمود جنرل سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن آزاد کشمیر منتخب۔

راجہ زین محمود کی کامیابی کو نوجوانوں کے اعتماد جدوجہد اور شعوری سیاست کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق راجہ زین محمود جنرل سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن آزاد کشمیر منتخب مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن آزاد کشمیر کے حالیہ تنظیمی انتخابات میں نوجوان رہنما راجہ زین محمود کو متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ ان کی کامیابی کو نوجوانوں کے اعتماد، جدوجہد اور شعوری سیاست کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔راجہ زین محمود کا شمار اُن نوجوان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ نوجوانوں کے حقوق، تعلیمی شعور کے فروغ اور مثبت سیاست کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔ ان کی انتخابی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوجوان قیادت پر اعتماد رکھتی ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے ایک متحرک اور باصلاحیت نوجوان کو یہ اہم ذمہ داری سونپنا خوش آئند اور دور رس نتائج کا حامل فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ راجہ زین محمود کی نوجوانوں میں مقبولیت، بھرپور فین فالوونگ اور مسلسل جدوجہد نے انہیں اس منصب تک پہنچایا۔ انہوں نے ہمیشہ ریاستی معاملات پر واضح اور جرات مندانہ مؤقف اپنایا اور نوجوانوں کی آواز بن کر ہر فورم پر مؤثر کردار ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری راجہ زین محمود نے پارٹی قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، محترمہ مریم نواز، صدر جماعت شاہ غلام قادر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کو ایک مضبوط، متحرک اور نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ تنظیم بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔راجہ زین محمود کی بطور جنرل سیکرٹری تقرری کو آزاد کشمیر کی طلبہ سیاست میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نوجوانوں کے مسائل اجاگر ہونے اور تعلیمی و سیاسی شعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کیے جانے کی توقع ہے۔