November 17, 2026

بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شھزاد خان کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس سکھر اور اسمال ٹریڈرز

Screenshot_2026-01-19_175256

بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شھزاد خان کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس سکھر اور اسمال ٹریڈرز سکھر کے اشتراک سے تاجروں کے لئے فائیر فائٹنگ کی تربیت کا انعقاد تاجر سیکریٹریٹ میں زیر صدارت حاجی محمد جاوید میمن کے منعقد کیا گیا جس کی مھمان خاص محترمہ بشرہ منصور اے ڈی سی 2 ڈپٹی کمشنر آفیس سکھر اور ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی تھے۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے تاجروں کو فائیر فائٹنگ کی تربیت دی اس موقع مھمان خاص اے ڈی سی 2 محترمہ بشرہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز، مارکیٹس اور دکانیں آتشزدگی کے خطرات سے دوچار رہتی ہیں، جہاں معمولی سی غفلت بڑے مالی و جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ بجلی کے شارٹ سرکٹ، گیس لیکیج یا آتش گیر اشیاء کی موجودگی آگ لگنے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔ ایسے میں تاجروں کے لئے فائر فائٹنگ کی بنیادی تربیت نہایت ضروری ہے۔فائر فائٹنگ کی تربیت تاجروں کو ہنگامی حالات میں فوری اور درست اقدام کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی مرحلے پر قابو پانا، فائر ایکسٹنگیوشر کا درست استعمال، محفوظ انخلا اور قیمتی سامان کو بچانے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف انسانی جانیں محفوظ رہتی ہیں بلکہ کاروباری نقصانات میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔ تربیت یافتہ تاجر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہیں اور معاشرے میں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ اس لئے تاجروں کے لئے فائر فائٹنگ کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے جو محفوظ کاروبار اور پائیدار معیشت کی ضمانت ہے آخر میں تربیت حاصل کرنے والے تاجروں میں تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔سانحہ گل پلازہ کراچی کے شھداء اور زخمیوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔اس موقع سول ڈیفنس سکھر پوسٹ وارڈنز حاجی محمد ریاض کھوکھر،شیخ محمد عدنان،رانا محمد طاہر،لالا عمران میرانی،فیاض احمد و دیگر موجود تھے