November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ) سندھ ہائی کورٹ، سکھر بینچ میں محکمہ ریونیو گھوٹکی کے ایک افسر کی مبینہ جعلی اور غیر قانونی تقرری کے خلاف آئینی درخواست زیر سماعت۔تفصیلات کیمطابق

Screenshot_2026-01-17_142248

سکھر(بیورورپورٹ) سندھ ہائی کورٹ، سکھر بینچ میں محکمہ ریونیو گھوٹکی کے ایک افسر کی مبینہ جعلی اور غیر قانونی تقرری کے خلاف آئینی درخواست زیر سماعت۔تفصیلات کیمطابق
عدالت میں دائر آئینی درخواست نمبر D-2123/2025 میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقار احمد کلہوڑو کو 2012ع میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر بغیر کسی اشتہار، تحریری امتحان، انٹرویو اور میرٹ لسٹ کے تعینات کیا گیا، جو کہ سرکاری بھرتی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ موصوف نے مبینہ طور پر بورڈ آف ریونیو سے تقرری اور ٹرانسفر آرڈر حاصل کر کے ڈپٹی کمشنر آفس گھوٹکی میں تعیناتی حاصل کی۔
درخواست میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ اسسٹنٹ مختیارکار ریونیو کوالیفائنگ امتحان 2025 میں سندھ بھر سے 147 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ایک امیدوار وقار احمد کلہوڑو بھی شامل ہیں۔درخواست کے مطابق چونکہ موصوف کی ابتدائی تقرری ہی عدالت میں چیلنج شدہ ہے، اس لیے ان کا محکمہ کے ذریعے “پراپر چینل” سے درخواست دے کر امتحان میں شریک ہونا بھی قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے۔عدالت نے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جن میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ، سیکریٹری ریونیو بورڈ آف ریونیو سندھ، کمشنر سکھر ڈویژن اور سیکشن آفیسر (اسٹیبلشمنٹ) بورڈ آف ریونیو سندھ شامل ہیں۔عدالت میں دائر درخواست میں متعلقہ اداروں سے مبینہ جعلی تقرری کی جامع اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی استدعا بھی کی گئی ہے۔