November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خیرپور میں صحافی بھائیوں سےتیسراانٹر کلب چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپین شپ کی پریس ریلیز کے زریعے منعقد کرانے کی جھوٹی خبر صحافیوں

Screenshot_2026-01-19_174519

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خیرپور میں صحافی بھائیوں سےتیسراانٹر کلب چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپین شپ کی پریس ریلیز کے زریعے منعقد کرانے کی جھوٹی خبر صحافیوں سےچلوائی گئی جس پر صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی نے اپنا پریس بیان جاری کر دیا کہ ان سے غلط طریقے سے خبر چلوائی گئی

صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی اپنے ایک پریس اسپورٹس بیان میں کہا ہے کہ تیسرے چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ16 جنوری 2026 کو کوئی بھی اس قسم کی چیمپین شپ منعقد نہیں ہوئی جبکہ میں خود ینگ ہاکی کلب اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کا صدر ہوں اور سٹی اسپورٹس ہاکی کلب اور ینگ اسپورٹس ہاکی کلب کے جو نام دئے گئے ہیں ان کے عہدیداروں کو اس چیمپین شپ کا پتا نہیں ہے جبکہ گزشتہ دنوں خیرپور سے تقریباً سات ہاکی کلبوں نے آن لائن ہاکی فیڈریشن کے پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کرائی ہےجسکی آخری تاریخ 14جنوری تھی جسکا ثبوت رجسٹر ہاکی کلبوں نے مجھے دیا ہے اور وہ میرے پاس موجود ہے اور جو میچیز گراؤنڈ پر انٹر اسکول امتیاز جمانی کے نام سے ہوا تھا میں خود وہاں موجود تھا اوراسکی ویڈیو کلپ پرائیوٹ اسکول بحریہ فاؤنڈیشن خیرپور کے پیج پر موجود ہے اس کی اسکرین شارٹ بھی نمایا کر رہا ہوں اور میں چند ویڈیو بھی میں شیئر بھی کر رہا ہوں جس کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کا نام دے کر خبریں چلوائی گئی ہیں اور میرے صحافی بھائیوں کو گمراہ کرکے غلط طریقے سے خبریں چلوائی گئی اور سارے پاکستان میں ہماری جگ حسائی ہوئی ہے میں 16.17.18جنوری جو کوئی بھی ہاکی اسکروٹنی نہیں ہوئی ہے اور کوئی بھی نمائندہ ہاکی فیڈریشن کا اسکروٹنی کے لیے خیرپور نہیں آیا ہے میں اور ہاکی پورٹل پر رجسٹر ہاکی کلب کے عہدیدار موجود تھے اور میں اپنی وڈیو بھی شئیر کررہا ہوں۔میں اعلی اختیاراتی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے ینگ ہاکی کلب ۔سٹی ہاکی کلب اور ینگ اسپورٹس ہاکی کلب کا نام استعمال عہدیداروں کو بغیر اطلاع کے کیا ہے اور ہاکی کلبوں کی ساخت کو نقصان پہچایا ہے جبکہ غلط طریقہ طرز پر تیسری چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپین شپ کی خبریں باعزت دار صحافیوں سے پریس ریلیز کے زریعے اشاعت کرائی ہیں ان لوگوں کے خلاف فوراً قانونی اقدام کیا جائے تاکہ ہم کوئی قانونی اقدام اس امر کے خلاف اٹھا۔ سکیں۔ شکریہ۔