خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس 2 خوشاب کا اچانک وزٹ کیا۔ اس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس 2 خوشاب کا اچانک وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان ،ڈاکٹرحافظ محمد یونس اور نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان اور سینیئر نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر، ، ، ،دیگر شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر اورنرسز سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیوخوشاب کیمپس 2 ایمر جنسی ،گائنی وارڈزودیگر شعبہ جات میں میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان کوڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس 2خوشاب میں صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے ۔