November 17, 2026

سرکاری ملازمین کے جائز مسائل حل کرنا میرا منشور ہے۔محمد ریاض

IMG-20260119-WA0261

سرکاری ملازمین کے جائز مسائل حل کرنا میرا منشور ہے۔محمد ریاض

ناجائز مطالبات کسی بھی صورت میں ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوشہرہ

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوشہرہ محمد ریاض نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے محکمہ تعلیم کے چند شرپسند اور بدنام عناصر میرےاور میرے سٹاف کے خلاف مختلف اداروں کو گم نام اور دوسرے لوگوں/ عہدیداروں کے ناموں سے منسوب شکایات بھیج رہے ہیں جو کہ سراسر غلط اور دروغ گوئی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ یہ نوسرباز گروہ اور ضلع نوشہرہ کے نامی گرامی ٹاوٹس ہیں مختلف محکموں کے معصوم ملازمین سے ڈسٹرکٹ اکاوٹنس افس کے نام پر پیسے لیتے ہیں جب ان نوسربازوں کے غیر قانونی Claims واپس کیے جاتے ہیں تو یہ گروہ حرکت میں آکر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں اور مختلف پیجز سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افس کے خلاف کردار کشی کی مہم چلاتے ہیں اور مختلف اداروں کو گم نام اور دوسرے عہدیداروں کے نام سے منسوب شکایات اور من گھڑت خطوط ارسال کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد ریاض نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ جلد ان عناصر کے خلاف انکے محکموں کے سربراہان کو خطوط لکھیں گے اور اس کے علاوہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے جائز کام کرنا میرا منشور ہے اور سرکاری ملازمین کے جائز مسائل حل کرنا میرا فرض ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے عناصر کا مکروہ دھندا بند کیا ہے جس کی وجہ سے ان نوسربازوں نے میرا اور میرے افس کے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم ان عناصر کے ناجائز مطالبات کسی بھی صورت میں ماننے کیلئے تیار نہیں ہے۔