November 17, 2026

ہارون آباد ( حافظ ثاقب ) پولیس کی جانب سے اوپن ڈور سیٹیزن انگیج منٹ پروگرام جاری۔

IMG-20260119-WA0260

ہارون آباد ( حافظ ثاقب ) پولیس کی جانب سے اوپن ڈور سیٹیزن انگیج منٹ پروگرام جاری۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او بہاولپور غازی صلاح الدین کے حکم اور ڈی پی او کامران اصغر کی ہدایت پر بہاولنگرپولیس کی جانب سے اوپن ڈور سیٹیزن انگیج منٹ پروگرام کے تحت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو محکمہ پولیس کی ورکنگ اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارہ میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس دفاتر ، پولیس خدمت مراکز ، ہسپتالوں میں قائم پولیس کاونٹرز پر انچارجز اور ٹریفک دفاتر میں ٹریفک سٹاف کی جانب سے شہریوں کو پولیس ورکنگ اور خدمات سے متعلق بریف کیا۔ اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔