November 17, 2026

*ناجاٸیز منافع خوروں کی موجیں۔2ہزارروپے فی من والی گندم 4500روپے فی من بھی نہ ملی*

Screenshot_2026-01-17_142248

*ناجاٸیز منافع خوروں کی موجیں۔2ہزارروپے فی من والی گندم 4500روپے فی من بھی نہ ملی*

میلسی(محمد مختارسولگی)حکمرانوں کی بے حسی ، لاپرواہی ، اور اپنی بقا کی فکر نے غریب شہریوں کو زندہ درگور ہونے پر مجبور کر دیا۔ حکمرانوں کی غفلت،فراٸیض و ذمہدایوں سے روگردانی کی وجہ سے
چند ماہ قبل کسانوں سے 2 ہزار روپے فی من خریدی جانے والی گندم کمر توڑ مہنگائی کے شکار سِسَکتے،بلکتے غریب شہریوں کو 4500 روپے فی من بھی نہ مل سکی۔مہنگاٸی کو کنٹرول کرنیوالے سرکاری محکموں کے ذمہداران،حکومتٍ وقت کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونیکی وجہ سے دفتروں تک محدود ہوکر رہ گٸے۔کسانوں سےسستے داموں گندم خرید کر خفیہ ٹھکانوں پر ذخیرہ کرنے والے ہَوَس پرست،بے حِس اور دولت کے پجاری تاجروں نے ضرورت کے وقت 4500 روپے فی من سے بھی زیادہ مہنگی کردی۔ دوسال قبل کسانوں کے گھروں سے انکی اپنی ضرورت کیلٸے رکھی گٸٓی گندم، زبردستی اٹھانے،ناجاٸیز منافع خور کا الزام لگانے اور انکے خلاف قانونی کارواٸی کرنے اور پرچے دینے والے،غریب عوام کے ہمدرد ہونیکے دعوے دار بڑے سرکاری افسر بھی ان حقیقی ناجاٸیز منافع خور اورحقیقی ناجاٸیز ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی قسم کی کارواٸی سے اجتناب کررہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم انسان کی خوراک کا بنیادی جزو ہے ،اس کے بغیر زندہ نہیں رہاجاسکتا۔ تاجروں کی طرف سے عاٸید کردہ قیمتیں غریب شہریوں کی پہنچ سے باہرہیں۔ حکمران ان غریبوں کے حالات پر رحم کھاٸیں اور انہیں سستے داموں گندم فراہم کریں، ناجاٸیز منافع خوروں، مہنگاٸی ختم نہ کرنیوالے ذمہداران کے خلاف کارواٸی کریں۔