خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا کو تعلیمی میدان میں شاندار خدمات اور بہترین
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا کو تعلیمی میدان میں شاندار خدمات اور بہترین انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں جوہرآباد میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ایکس سی ای او خوشاب رانا شبیر احمد صابری اور سی ای او عیسی ا لالی کی طرف سے حسنِ کارکردگی سند ملنے پر عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اساتذہ کرام، تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور معززین علاقہ نے کہا کہ ملک قیصر عباس کھارا نے تحصیل خوشاب میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ رہنمائی، طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کے قیام کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں تعلیمی نظام کو فعال بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
تعلیمی حلقوں کا کہنا تھا کہ حسنِ کارکردگی سند ملنا ملک قیصر عباس کھارا کی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، جو دیگر افسران اور اساتذہ کررام کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔ سماجی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا نے اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم، اساتذہ کرام اور محکمہ تعلیم کے تعاون کا نتیجہ ہے، اور وہ مستقبل میں بھی تحصیل خوشاب میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔