November 17, 2026

سکر (16 جنوری 2026)محکمہ ماحولیات موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی کے سیکریٹری جناب زبیر احمد چنا اور ڈائریکٹر جنرل، سندھ ماحولیاتی تحفظ

IMG-20260119-WA0256

سکر (16 جنوری 2026)محکمہ ماحولیات موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی کے سیکریٹری جناب زبیر احمد چنا اور ڈائریکٹر جنرل، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (سیپا) جناب وقار حسین پھلپوٹو کی ہدایات پر سیپا سکھر کی مانیٹرنگ ٹیم نے ریجنل انچارج جناب عمران عباسی کی نگرانی میں سکھر ریجن میں قائم شوگر انڈسٹریز کی ماحولیاتی جانچ پڑتال کا معائنہ کیا جس کا مقصد ماحولیاتی قوانین اور معیارات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں سیپا کے ریجنل انچارج اور دفتر کے افسران اور سندھ ای پی اے ضلع دفتر خیرپور میرس کے ضلعی انچارج میر مرید علی ٹالپر کے ہمراہ رانی پور شوگر مل راني پور ضلع خیرپور کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ سیپا سے منظور شدہ تھرڈ پارٹی ماحولیاتی لیبارٹری کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔ معائنے کے دوران مختلف ماحولیاتی سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں فضا کے معیار شور کی سطح بوائلرز سے اخراج ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ETP) کی جانچ اور فضلہ پانی کے نمونے شامل تھے، تاکہ سندھ ماحولیاتی معیار (SEQS) اور سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کے تحت تعمیل کا جائزہ لیا جاسکے،اور مانیٹرنگ ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ETP) معائنے کے وقت فعال حالت میں تھا اور فضلہ پانی کے نمونے جمع کیے گئے اور مل انتظامیہ کو (مل سے نکلنے والے پانی کو صاف کرنے کا نظام ETP) کے اِن لیٹ اور آؤٹ لیٹ پر فلو میٹرز اور پی ایچ میٹرز نصب کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ اور سیپا ٹیم نے راکھ پھینکنے کی جگہ کا بھي دورہ کیا . اور مل انتظامیہ نے بتایا کہ سیپا قوانین کے تحت اردگرد کے ماحول میں راکھ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب مٹی بھرائی کی جائے گی۔ سیپا سکھر کے ریجنل انچارج جناب عمران عباسی نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ سیپا ریجنل آفیس سکھر ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے، اسی لیے پورے ریجن میں صنعتوں کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیپا کی ہدایات پر تمام شوگر ملز نے مل سے نکلنے والے پانی کو مؤثر طریقے سے صاف کرنے کا نظام (ETPs) نصب کیے ہیں اور اخراج پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ راکھ اور کیچڑ (سلج) کی محفوظ تلفی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔