(جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ) 13 ستمبر 2024 ء بروز جعمۃ المبارک پنجاب کونسل آف آرٹس ساہیوال ڈویژن مصطفیٰ زیدی آرٹ گیلری میں بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ قرآنی خطاطی نمائش اور طلبہ و طالبات میں مقابلہ خطاطی
(جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ) 13 ستمبر 2024 ء بروز جعمۃ المبارک پنجاب کونسل آف آرٹس ساہیوال ڈویژن مصطفیٰ زیدی آرٹ گیلری میں بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ قرآنی خطاطی نمائش اور طلبہ و طالبات میں مقابلہ خطاطی انعقاد پذیر ہوا جس میں ملک کے نامور آرٹسٹ بین الاقوامی شہرت یافتہ محمد اصغر مغل ، عبد المتین اور غلام مصطفی مغل المعروف مغلجی کے اسلامی خطاطی پر مبنی فن پارے رکھے گئے۔ جسکا افتتاح کمشنر ساہیوال جناب شعیب اقبال سید نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع سے طلبہ و طالبات نے مقابلہ خطاطی میں بھر پور شرکت کرکے آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ سے کینوس پر رنگوں کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پنجاب کونسل آف آرٹس ساہیوال ڈویژن کی طرف سے بالترتیب فسٹ، سیکڈ ، تھرڈ نقد انعام اور تمام پارٹیسپینٹس کو تحسینی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، جس میں محمد اصغر مغل، عبد المتین اور مغل جی نے بطور جج فرائض انجام دئے۔ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی کا کہنا تھا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ سے محبت ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے اور نوجوان نسل میں اس شعور اور محبت کو اجاگر کرنے کیلئے قرآنی خطاطی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ساہوال شعیب اقبال سید نے بچوں کے کام کو بے حد سراہا اور مقامی آرٹسٹوں کا ساہیوال ڈویژن کا اثاثہ قرار دیا۔