آج دل بوجھل ہے اور آنکھیں اشکبار۔ کراچی کی مصروف شاہراہ پر قائم وہ عمارت جو کبھی زندگی
آج دل بوجھل ہے اور آنکھیں اشکبار۔ کراچی کی مصروف شاہراہ پر قائم وہ عمارت جو کبھی زندگی کی چہل پہل اور خوابوں کا مرکز تھی، آج وہاں صرف آہ و بکا اور سسکیاں سنائی دے رہی ہیں۔
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
گل پلازہ کا حادثہ محض ایک عمارت کا گرنا یا آگ کا لگنا نہیں ہے، بلکہ یہ ان درجنوں خوابوں کا بکھر جانا ہے جو صبح اپنے گھروں سے رزقِ حلال کی تلاش میں نکلے تھے۔
ایک پل کی بے رحمی نے کتنے ہی ہنستے بستے گھروں کے چراغ گل کر دیے اور پیچھے چھوڑ گئے تو بس کبھی نہ ختم ہونے والا انتظار اور وہ یادیں جو اب عمر بھر کا روگ بن جائیں گی۔
الٰہی!
ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کر اور ان کے ٹوٹے ہوئے دلوں کو سکون بخش۔
جو زخمی ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہیں شفاء عطا فرما۔
جو لوگ اب بھی ملبے تلے یا مشکل میں زندگی کی آس لگائے بیٹھے ہیں، ان کے لیے غیب سے مدد کے راستے کھول دے۔
بے شک ہم اللہ ہی کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ پروردگار ہمارے شہر اور ملک کو ایسی ناگہانی آفات سے محفوظ رکھ اور ہمیں ایک دوسرے کا درد بانٹنے کی توفیق دے۔