جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہارون آباد میں بلدیاتی کالا قانون نامنظور ریفرنڈم میں بھرپور عوامی شرکت
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہارون آباد میں بلدیاتی کالا قانون نامنظور ریفرنڈم میں بھرپور عوامی شرکت۔
ہارون آباد(بیورو چیف عارف رضا ملک سے) تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی بلدیاتی ایکٹ 2025 نامنظور قرار دیتے ہوئے عوامی ریفرنڈم شروع کروایا ، جس میں علاقے کی عوام نے بھرپور شرکت کی ۔ ہارون آباد میں ریفرنڈم کیمپ چوک فوارہ میں لگایا گیا۔ امیر جماعت اسلامی عبیدالرحمان, ڈاکٹر عارف رضا ملک، حکیم عرفان افضل، ڈاکٹر عرفان اللہ۔ پروفیسر خالد سعید ریحان اور دیگر ارکان و کارکنان نے کیمپ کے دوران ڈیوٹی سر انجام دی ۔ عوام الناس نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی تیرہ کروڑ کی آبادی کو با اختیار بلدیاتی نظام دیا جائے ، عوام الناس سے کھلواڑ بند کیا جائے۔