عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ پر سرپرست اعلیٰ
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ پر سرپرست اعلیٰ اور مہران ٹی وی اور ریجنل ٹائیم آخبار کے رپورٹر محمد بچل شر کی آمد نیشنل پریس کلب سامارو کی جانب سے ان کو سندھی اجرک اور پھول پیش کئے۔
تفصیلات کے مطابق
نیشنل پریس کلب سامارو کی سرپرست اعلیٰ میں مہران ٹی وی اور ریجنل ٹائم اخبار کے رپورٹر محمد بچل شر کی نیشنل پریس کلب سامارو آمد پر پریس کلب سامارو کے اراکین امیت کمار گوئل، عاقب علی خاصخیلی اور والجی مل جبکہ عہدیداران میں نائب صدر رانو بوچیا، جنرل سیکریٹری گلجی سورمانی، سینئر نائب جنرل سیکریٹری پردیپ چوہان اور انفارمیشن سیکریٹری احمد خان بھرگڑی کی جانب سے سندھ کی سوغات اجرک اور ہار پہنایا گیا اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب سامارو میں ایک رکن کاشف علی شر کو باقاعدہ رکنیت بھی دی گئی۔
اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ نے اراکین و عہدیداران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب سامارو ہر مظلوم اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر مظلوم کی آواز اعلیٰ حکام اور ایوانوں تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔