November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کر کے دلی

IMG-20260119-WA0136

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے جو کہ خوشنودی ء خداوندی کا سبب بنتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں کے خصوصی دورے کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے جوہر آباد ،نورپور سٹی،نواحی ڈیرہ جات ،ڈھوک مظفر داخلی، تیتری، عیینوں، لغاری ، گروٹ جوڑا جاگیر،محب پور ، جوئیہ محمد شاہ، کرپالکہ ،جلال پور سیداں ،ٹھٹھی گھنجیرہ، ہموکہ 10 چک، 14 چک ، اعظم کالونی، شاہین کالونی، پنجہ ، روڈہ ،لکو ، پیلووینس، ڈھمک، راہداری ، وڈھلانوالہ، آدھی کوٹ، چک 52 ڈی بی ،پلوآں ، سدھا ، محمود شہید، شاہوالہ، جھرکل ،میکن ، بمبول، دادووالہ، بوڑانہ والا ،ٹھٹی جانو دی جھنگ ،ٹاہلہ ، کھاٹواں ،جمالی، ٹٹھٹی کالک بھن اور جوڑا کلاں کے دورے دوران اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ انشاءاللہ اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں ۔ اپنے آباواجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوءے بے لوث عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر نمائندہ شخصیات نے سابق مشیر وزیر اعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کو ان کی عوام دوستی پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔