نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر سپورٹس ایکٹیوٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر سپورٹس ایکٹیوٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 واں سالانہ آل اوپن پلاسٹک بال ٹورنامنٹ مورخہ 23 جنوری کو نورپورتھل منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے پلاسٹک بال کے بہترین کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں صحت مند سرگرمیوں کے لیے فروغ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ ہماری نوجوان نسل مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہی ہے جس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی ۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ انشاءاللہ ادبی اور سپورٹس کی سرگرمیوں کی ترویج کے لیے اہل قلم اور کھیلاڑیوں کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔