November 17, 2026

بلوچستان میں پیدا ہونے والی ایک عام سی لڑکی تہمینہ شیخ کیسے بنی ؟ کرائم رپورٹر بننے اور بولڈ سوالات کے پیچھے اصل کہانی کیا ؟ تہمینہ شیخ کا

FB_IMG_1768739682792

بلوچستان میں پیدا ہونے والی ایک عام سی لڑکی تہمینہ شیخ کیسے بنی ؟ کرائم رپورٹر بننے اور بولڈ سوالات کے پیچھے اصل کہانی کیا ؟ تہمینہ شیخ کا استاد کون ہے ؟ ۔۔۔۔۔تہمینہ پنجابی والدین کی بیٹی ہیں مگر انکے والد روزگار کے سلسلہ میں بلوچستان میں قیام پذیر تھے ، ابتدائی تعلیم بلوچستان میں ہوئی مگر فسادات اور بدامنی کی وجہ سے یہ خاندان بلوچستان چھوڑ کر لاہور شفٹ ہوا ، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا اور پھر ایک روز خبریں گروپ میں انٹرن شپ کرنے چلی گئیں ، ضیاء شاہد کو اپنا استاد مانتی ہیں میڈیا فیلڈ کا کام انہوں نے چینل فائیو میں سیکھا ، کچھ عرصہ مختلف ٹی وی چینلز پر بطور اینکرکام کیا ، پھر انہیں اردو پوائنٹ میں کام کرنے کا اشتیاق ہوا انٹرویو دینے گئیں اور انہوں نے ٹاسک کے طور پر ایک کرائم سٹوری کرنے کو کہا ، تھانہ نوانکوٹ لاہور میں کیا گیا انکا پہلا پروگرام وائرل ہو گیا اور یوں بطور کرائم رپورٹر تہمینہ شیخ نے اپنا نیا سفر شروع کردیا ۔ اس دوران انہوں نے بہت سے پروگرام کیے ، شرمناک کرائم سٹوریز اور بولڈ سوالات کے حوالے سے تہمینہ شیخ نے بتایا کہ جو حقیقت ہے وہ اسے من وعن بیان کریں گی ، یہ انکی اپنی چوائس ہے کہ معاشرے مین جو کچھ ہو رہا ہے اسے سنسر کیے بغیر چلایا جائے ، شرمناک جرائم کی تفصیلات چھپانا انکے لیے اس جرم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے ، تہمینہ شیخ کے پروگرام جسے پسند نہیں وہ بے شک نہ دیکھے لیکن تہمینہ نے ہمیشہ مرضی سے کام کیا اور کرتی رہے گی۔۔۔۔۔ موبائل اور انٹرنیٹ پر بہت سا گند موجود ہے ، اب اگر معاشرے کے شرمناک پہلو اجاگر کرکے معاشرے کو اس کا اصل چہرہ دکھانا غلط بات ہے تو انہیں اس کی کوئی پروا نہیں ۔۔ وہ ہر پروگرام ایک مقصد کے تحت کرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
بطور کرائم رپورٹر آپ تہمینہ شیخ کے کام کو کیسے دیکھتے ہیں ، اپنی رائے کمنٹس میں دیں