November 17, 2026

پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے

IMG-20260118-WA0119

پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے بگھور ایکسپریس وے کے میگا پراجیکٹ پر جاری عملی کام کے آغاز کے حوالے سے پاکستان ہاوس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگھور ایکسپریس وے علاقہ کی تاریخ کا ایک اہم اور انقلابی منصوبہ ہے جو نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری لائے گا بلکہ معاشی و تجارتی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ بگھور ایکسپریس وے کا عملی آغاز انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی انتھک محنت، وژن اور عوامی خدمت کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اب عملی شکل دی جا رہی ہے۔ ایکسپریس وے کی تکمیل سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا، ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور مقامی صنعت و زراعت کو نئی منڈیاں میسر آئیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزارتِ مواصلات کی خصوصی توجہ اور تعاون سے اس میگا پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، جس میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقہ ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔
کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور بگھور ایکسپریس وے عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا۔