November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ سکرنڈ کی حدود حسین آباد کالونی سے ایک کمسن بچہ فدا حسین ولد نور محمد نوناری گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ

IMG-20260118-WA0103

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ سکرنڈ کی حدود حسین آباد کالونی سے ایک کمسن بچہ فدا حسین ولد نور محمد نوناری گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار نے فوری طور پر سخت نوٹس لیتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو جدید تکنیکی ذرائع، مقامی انٹیلی جنس اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات بچے کی تلاش میں مصروفِ عمل ہیں۔پولیس ٹیمیں قریبی علاقوں، داخلی و خارجی راستوں، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، ہسپتالوں اور دیگر حساس مقامات پر بھی جامع سرچ آپریشن کر رہی ہیں تاکہ بچے کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے۔ضلع پولیس شہید بینظیر آباد عوام الناس سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ اگر کسی شہری کو مذکورہ بچے کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل ہوں یا کسی مشتبہ شخص یا سرگرمی کا علم ہو تو فوری طور ان نمبروں پر اطلاع دیں رابطہ نمبرز:ڈی ایس پی سکرنڈ 03003038313ڈی ایس پی سی آئی اے 03312486700ایس ایچ او سکرنڈ 03003404222پولیس کنٹرول روم نوابشاہ 02449370101*ضلع پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بچے کی بحفاظت بازیابی تک سرچ آپریشن اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں 7 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت موبائیل فون اور منشیات برآمد۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ رخ قریشی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ جرم نمبر 419/2025 زیر دفعہ 381-A PPC پہلے ہی تھانہ اے سیکشن میں درج تھا، جبکہ برآمد گی پر نیا مقدمہ جرم نمبر 24/2026 زیر دفعہ 411 PPC تھانہ بی سیکشن میں درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ بی سیکشن نوابشاہ تھانہ بی سیکشن پولیس نے گزشتہ رات جمشید کالونی کے رہائشی شہری شاہزیب آرائیں سے چھینا گیا موبائل فون (گوگل پکسل) برآمد کر کے اصل مالک شاہزیب کے حوالے کر دیا۔ھانہ ایئرپورٹ نوابشاہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مفرور ملزم خادم عرف پہڑو ولد شمیر علی مگسی، سکنہ غریب آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مقدمہ جرم نمبر 182/2024 زیر دفعات 324، 353، 399، 402 PPC میں مطلوب تھا۔تھانہ سکرنڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مرتضیٰ ولد مصطفیٰ رند کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے Z-21 گٹکے کے 200 ساشے برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ جرم نمبر 15/2026 زیر دفعات 4/8 درج کر لیا گیا ہےتھانہ پبجو پولیس نے دورانِ گشت دو ملزمان پرویز علی عرف ڦلو ماڇي اور معشوق ماڇي کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم نمبر 02/2026 زیر دفعہ PEHO درج کیا گیا ہے۔تھانہ کڈہر پولیس نے مطلوب ملزم قلندر بخش عرف قلندرو ولد قاسم گدارو، سکنہ تعلقہ سکرنڈ کو گرفتار کر لیا، جو مقدمہ نمبر 94/2023 زیر دفعات 398-401 PPC اور مقدمہ نمبر 61/2025 زیر دفعہ 392 PPC میں مفرور تھا۔گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ میگزین اور دو گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس حوالے سے مقدمات جرم نمبر 04/2026 زیر دفعات 398-401 PPC اور 05/2026 زیر دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ درج کر لیے گئے ہیں۔ تھانہ اے سیکشن نوابشاہ تھانہ اے سیکشن پولیس نے مقدمہ جرم نمبر 395/2025 زیر دفعہ 392 PPC میں چھینا گیا موبائل فون برآمد کر کے مدعی کے حوالے کر دیا۔تھانہ دولت پورتھانہ دولت پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالوحید ولد مبین کریو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1080 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ جرم نمبر 07/2026 زیر دفعات 9(i)(3) کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ (CNSA) کے تحت درج کر لیا گیا