November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لائین نیوز نیسپاک کرپشن کی نئی کہانی! سندھ کے آبی منصوبے کس طرح راشی افسران کی نظر ہو رھے ھیں؟ امداد بوزدار

Screenshot_2026-01-17_170924

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا ان لائین نیوز
نیسپاک کرپشن کی نئی کہانی! سندھ کے آبی منصوبے کس طرح راشی افسران کی نظر ہو رھے ھیں؟
امداد بوزدار
سکھر: سندھ میں کرپشن کی ایک ایسی کہانی ھوئی ہے جو نہ صرف صوبے کے آبی منصوبوں کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک طاقتور کرپٹ گٹھ جوڑ کا پردہ بھی چاک ہو رہا ہے۔ روہڑی کینال کے پکے (لائنیگ) کرنے کا کام ایک ایسے ادارے کو دے دیا گیا ہے جس پر پہلے ہی شک کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ نیسپاک (NESPAK) ہے، جو نارا کینال کی لائننگ کے منصوبے کی تکمیل میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں آیا تھا۔
نہ صرف روہڑی کینال بلکہ سکھر بیراج کے اہم رائٹ بینک کینالز جیسے کیرتھر کینال، رائس کینال اور دادو کینال کی ماڈرنائزیشن کا کام بھی نیسپاک کو دیا گیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ وہی نیسپاک ہے جس پر پہلے ہی کرپشن اور ناقص منصوبہ بندی کے الزامات ہیں، اور بار بار اسے سندھ کے آبی منصوبوں میں شامل کیا جانا کسی سازش سے کم نہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ سندھ کے اہم آبی منصوبوں کی تقدیر کیسے اس ایک ہی کمپنی کے ہاتھ میں چلی گئی؟ کیا یہ صرف اتفاق ہے یا اس کے پیچھے کچھ گہری بات چھپی ہوئی ہے؟
اس ساری صورتحال میں ایک نام خاص طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے، وہ ہیں سیڈا (SIDA) کے ایم ڈی اور سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پریتَم داس۔ ان کے بارے میں یہ الزامات ہیں کہ نیسپاک کی کامیابی کے پیچھے ان کا خصوصی ہاتھ ہے۔ پریتَم داس کی نگرانی میں یہ تمام منصوبے نہ صرف بدعنوانی کا شکار ہو چکے ہیں بلکہ ان کے فیصلوں نے عوام کے پیسوں کا ستیاناس کر دیا ہے۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کی نیسپاک کے ساتھ گہری تعلقات کی وجہ سے اس کمپنی کو بار بار ٹھیکے دیے جا رہے ہیں۔
یہ الزام مزید سنگین ہو جاتا ہے جب نیب سکھر اور نیب کراچی میں پریتَم داس کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان پر کئی سنگین الزامات ہیں جن میں عوامی پیسوں کی بے دردی سے لوٹ مار اور حکومتی منصوبوں میں سقم پیدا کرنا شامل ہیں۔ ان کے خلاف تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد نے ان کی کرپشن کی کہانی کو مزید واضح کر دیا ہے، مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی سخت کارروائی نہیں کی جا رہی۔
مزید یہ کہ پریتَم داس کا سندھ کے سیکریٹری آبپاشی، ظریف کھیڑو کے ساتھ قریبی تعلق بھی اس گٹھ جوڑ کو مزید پیچیدہ بناتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے نیسپاک جیسے کرپٹ ادارے سندھ کے آبی منصوبوں پر قبضہ جما لیتے ہیں اور عوامی پیسوں کو ہڑپ کرتے ہیں۔
یہ سوال اب اٹھ رہا ہے کہ آخر کب تک یہ کرپٹ گٹھ جوڑ سندھ کے آبی منصوبوں کو اپنی جیب میں ڈالتا رہے گا؟ کیا ان منصوبوں کی تباہی کا ذمہ دار صرف نیسپاک اور پریتَم داس ہیں، یا اس کے پیچھے مزید طاقتور عناصر چھپے ہیں؟ اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا حکومت سندھ اور نیب اس سنگین معاملے میں کسی ایکشن کی طرف قدم اٹھائے گی، یا یہ بدعنوانی کا کھیل اسی طرح جاری رہے گا؟
یہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک سنگین پیغام ہے کہ کرپشن کا نیٹ ورک کس طرح قومی وسائل کو چوس رہا ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ذاتی مفاد کے لیے تباہ کر رہا ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر یتم داس کا اس حوالے سے کوئی بھی موقف سامنے نہیں ایا