سید نصیر حسین زیدی )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومرو نے روہڑی کے علاقے لوکوشیڈ
سید نصیر حسین زیدی )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومرو نے روہڑی کے علاقے لوکوشیڈ پہنچ کر چند روز قبل وفات پانے والے جے یو آئی تعلقہ روہڑی کے امیر مولانا عبدالکریم عباسی کے اہل خانہ سے تعزیت کی صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا عبدالکریم عباسی نہ صرف سندھ کی زمین کا ایک حلالی پُتر اور ممتاز عالم دین تھے بلکہ جماعت کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بھی تھے مرحوم کی شفقت اور دعاؤں سے ہم محروم ہو گئے ہیں ان کی جماعت میں کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام جے یو آئی کے ریکارڈ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گاراشد محمود سومرو نے یہ بھی واضح کیا کہ 67 سالہ عمر اور بیماری کے باوجود مولانا عبدالکریم عباسی نے زندگی کے آخری لمحے تک جماعت کی خدمت اور جدوجہد جاری رکھی جو نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ پوری پارٹی کے لیے مشعل راہ اور مثال ہے انہوں نے مزید کہا مولانا عبدالکریم عباسی کا کی جدائی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ جماعت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی سیاسی اور دینی خدمات اور پارٹی کے لیے ان کی لگن ہمیشہ رہنمائی کا ذریعہ بنی رہے گی اس موقع پر جے یو آئی سکھر ضلع کے امیر مولانا محمد صالح اندھڑ،حافظ عبدالحمید مہر ،قاری عبدالغفارسومرواور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جے یو آئی کے کارکنان اور رہنما مرحوم کی شخصیت اور خدمات کو یاد رکھتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی خدمات جماعت کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی ۔