November 17, 2026

گناہ اور عیاشیوں کا دلفریب راستہ موت کی وادی میں جا نکلا: رائیونڈ میں سمیں بیچنے والی 17 سالہ لڑکی کا ق۔ت۔ل ۔۔۔ ذمہ دار پولیس افسران نے ملزمان کو

FB_IMG_1768649634051

گناہ اور عیاشیوں کا دلفریب راستہ موت کی وادی میں جا نکلا: رائیونڈ میں سمیں بیچنے والی 17 سالہ لڑکی کا ق۔ت۔ل ۔۔۔ ذمہ دار پولیس افسران نے ملزمان کو کیسے گرفتار کیا ؟ معاشرتی ڈھانچے کی کمزوریاں کھل کر سامنے آگئیں ۔۔۔۔۔رائیونڈ کی ایک 17 سالہ خوبرو لڑکی واجبی تعلیم کے بعد سمیں بیچنے کے کام پر لگ گئی، جس نوجوان کے ساتھ ملکر دن کا بیشتر حصہ گزارتی وہی اسی گھر سے لے جاتا اور گھر چھوڑ جاتا ، پھر یہ لڑکی گھر سے ایک دو اور تین تین دن غائب رہنے لگی کیونکہ اسکے ساتھی نوجوان سے تعلقات قائم ہو چکے تھے ، جو کہ دو بچوں کا باپ تھا اور گھر میں اسکی بیوی بھی تھی ، لڑکی اس نوجوان پر اسقدر فریقتہ ہو گئی کہ جب وہ کہتا وہ اسکے گھر میں ٹھہر جاتی ۔۔۔افسوس کہ لڑکی کی ماں اور بیمار باپ نے بھی لڑکی کو سختی سے نہ روکا ،حالانکہ نوجوان لڑکی ایک گھنٹہ بھی غائب رہے تو ماں باپ پریشان ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔دسمبر کے آخری ہفتے میں لڑکی گھر سے گئی تو 5 روز گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی ، اب والد اور والدہ تھانے پہنچے اور رپورٹ درج کروا دی ، کہ ہماری بیٹی لاپتہ ہے ، انکے پاس نہ تو لڑکی اور نہ ہی لڑکے کا نمبر تھا نہ انکے گھر کا پتہ ۔۔۔ لڑکی اپنا فون استعمال نہ کرتی تھی لڑکے نے اسے ایک موبائل دے رکھا تھا جسکا نمبر بھی والدین کو معلوم نہ تھا ۔ تھانے میں رپورٹ کرنے کے بعد ماں باپ گھر سے غایب ہو گئے ، پولیس نے ان سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ ہم اپنی بیٹی کو خود ڈھونڈ رہے ہیں اور گھر پر نہیں ہیں جب واپس آئیں گے تو آپ سے خود رابطہ کریں گے ۔۔ کہتے ہین کہ خون خود بول اٹھتا ہے اس دوران مذکورہ لڑکے نے لڑکی کے والدین کو فون کیا کہ آپ کی بیٹی ہمارےگھر میں باتھ روم میں گر کر فوت ہو گئی ہے آپ آجائیں اور اسکی ڈ۔یڈ باڈی لے جائیں ۔۔۔۔ اس دوران افسران پولیس کو بھی اس واقعہ کا علم ہو گیا ، والدین خاموشی سے بیٹی کو دفن کرنا چاہتے تھے مگر پولیس نے انہیں روک دیا اور لا۔ش پوسٹ مارٹم کے لیے لے جائی گئی کیونکہ لیڈی پولیس کانسٹیبلز نے لڑکی کی باڈی دیکھتے ہی مشکوک باتیں نوٹ کر لی تھیں ، پوسٹ۔ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ تش۔دد اور جسمانی استعمال کے ثبوت مل گئے ، جسکے بعد لڑکے اور اسکی بیوی کو حراست میں لیا گیا اور سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو عقدہ کھلا کہ لڑکی کے اس شادی شادی نوجوان کے ساتھ تعلقات تھے ، مگر اسکی آمدن محدود تھی اور لڑکی پیسے بہت زیادہ مانگ رہی تھی ، اس پر اپنے گھر اور بیوی بچوں کا خرچہ بھی تھا خرچے کے معاملے پر ایک روز جھگڑا ہوا تو اس نے لڑکی سے جان چھڑانے کے لیے اسے مارا پیٹا تاکہ وہ لڑ کر اپنے گھر چلی جائے مگر اس دوران لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ جان بحق ہو گئی ، اس واردات کے دوران اس نوجوان کی بیوی بھی موقع پر موجود تھی ۔۔۔ چنانچہ پولیس نے دونوں ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ، اور مق۔تولہ کی لا۔ش بدقسمت والدین کے سپرد کردی ، ملزمہ کو چالان کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم اس وقت ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے ۔۔۔۔۔۔