November 17, 2026

*شہباز حکومت نے عوام کے ساتھ ہاتھ کردیا، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، صارفین ریلیف سے محروم*

IMG-20260117-WA0234

*شہباز حکومت نے عوام کے ساتھ ہاتھ کردیا، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، صارفین ریلیف سے محروم*

شہباز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی جس کے بعد عوام ریلیف سے محروم ہوگئے۔ ورنہ اس بار عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بنتی تھی ۔

حکومت نے 4 روپے 65 پیسے اضافے سے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کردی۔

اس کے علاوہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کی گئی۔ جب کہ لیوی برقرار رہتی تو پیٹرول ساڑھے 4 روپے فی لیٹرسستا ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔