November 17, 2026

*🛑 16 جنوری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

Screenshot_2026-01-17_142248

*🛑 16 جنوری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) 22 بڑے آپریشنز کے بعد کیا ضمانت ہے کہ امن قائم ہوسکے گا، وزیراعلیٰ کے پی

🚨(2) ناکام پالیسی بدلنے کا کہیں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے مشاورت کا کہیں تو الزام لگتا ہے کہ اسمگلروں سے تعلق ہے، سہیل آفریدی

🚨(3) خاران میں دہشت گردوں کی بینکوں میں لوٹ مار، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12دہشت گرد ہلاک

🚨(4) محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

🚨(5) مذاکرات کا مینڈیٹ اب بھی محمود اچکزئی کے پاس ہے، اسد قیصر

🚨(6) عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ

🚨(7) دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

🚨(8) شہباز شریف نے ’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا کردیا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے شہری مستفید ہونگے

🚨(9) پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی اڈیالہ آمد، عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا

🚨(10) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

🚨(11) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، چیف سیکریٹری طلب

🚨(12) سال 2025 میں بجلی تقسیم کار کمپنیاں نقصانات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں: نیپرا

🚨(13) اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر خالد مقبول سمیت 32 ایم این ایز کی رکنیت معطل

🚨(14) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع

🚨(15) رحیم یارخان: کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

🚨(16) برطانوی بحریہ نے سمندر میں خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کرا دیا

🚨(17) پاکستان کی جانب سے ایر_ان کے موجودہ حالات میں حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں: خانہ فرہنگ کوئٹہ

🚨(18) کیماڑی: ویسٹ ہارف پر کنٹینرز میں آگ لگ گئی، جہازوں پر ہینڈلنگ رک گئی

🚨(19) ملک میں بیہودگی اور غیر اخلاقی مواد سرفہرست، 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد لنکس بلاک: رپورٹ

🚨(20) 19 جنوری کو چاند نظر آنا مشکل، ترجمان سپارکو نے 21 جنوری کو یکم شعبان کا امکان ظاہر کردیا

🚨(21) میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

🚨(22) عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان کو الوداع ، حکومت نے پی ٹی وی میں کام کی پیشکش کردی

🚨(23) سپریم کورٹ کے سابق جج منصور علی شاہ کا دوبارہ بطور وکیل پریکٹس شروع کرنے کا اعلان

🚨(24) اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

🚨(25) کراچی میں ٹریفک پولیس مو بائل ایپ کے ذریعے بھی ’ای چالان‘ کی تیاری

🚨(26) بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

🚨(27) حکومت کا عوام پر وار، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، عوام کو ریلیف سے محروم کردیا

🚨(28) نئی دہلی: کٹھ پتلی بھارتی عدالت نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا

🚨(29) خیبرپختونخوا میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

🚨(30) اقرار الحسن کی سیاسی جماعت کا نام اور پارٹی پرچم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

🚨(31) سعودی عرب؛ اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو شاہی اعزاز سے نوازا گیا

🚨(32) امریکی ناظم الامور کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار

🚨(33) ایر_ان میں امریکا رجیم چینج آپریشن کررہا ہے؛ سلامتی کونسل کو’سرکس‘بنا دیا؛ روس

🚨(34) ملک بھر میں شبِ معراج آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

🚨(35) چترال میں مسافر کوچ حادثہ، دو افراد جاں بحق

🚨(36) پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن

🚨(37) سعودی فرماں روا شاہ سلمان اسپتال میں داخل، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشویش

🚨(38) گھر بیٹھے یونین کونسل کا برتھ سرٹیفیکٹ بنوانا ممکن! پنجاب کے تمام اضلاع، کراچی، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں یہ سہولت موجود ہے، نادرا

🚨(39) کراچی میں واٹر ٹینکر نے 5 سالہ بچے کو کچل دیا

🚨(40) قومی اسمبلی میں اسپیکر، اپوزیشن اور حکومتی اراکین طلال چوہدری کی کارکردگی کے معترف

🚨(41) اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

🚨(42) سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ملتوی، چالان کی نقول تقسیم کا عمل جاری

🚨(43) یونیورسٹی آف تربت کا تیسرا پروقار کانووکیشن، تعلیمی ترقی اور خواتین کی کامیابی کی روشن مثال بن گیا

🚨(44) لاہور: 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا سیلز مین گرفتار

🚨(45) فیفا ورلڈ کپ 2026 نے آغاز سے قبل ہی مقبولیت کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے

🚨(46) محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے بنوایا، جے یو آئی کا انکشاف

🚨(47) سینیٹ اجلاس: بچوں کے بغیر نگرانی سوشل میڈیا ایپس استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس

🚨(48) فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کی سطح پر مستحکم رہی

🚨(49) صدر ٹرمپ نے ایر_ان سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں: وائٹ ہاؤس

🚨 (50) کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، ایران پر حملہ نہ کرنے کیلئے میں نے اپنے آپ کو قائل کیا: ٹرمپ