November 17, 2026

*خاران میں دہشت گردوں کی بینکوں میں لوٹ مار، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک*

IMG-20260117-WA0228

*خاران میں دہشت گردوں کی بینکوں میں لوٹ مار، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک*

بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں نے بینکوں میں لوٹ مار کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، 2 بینکوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت جواب دیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن میں 3 مختلف جھڑپوں کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔