November 17, 2026

میانوالی(راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصو صی ہدایت پر میانوالی میں

IMG-20260116-WA0237

میانوالی(راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصو صی ہدایت پر میانوالی میں گرین بسوں کے اسٹاپس کی تعمیر کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے شہر میں زیر تکمیل مختلف گرین بسوں کے اسٹاپ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان او ر سی او ضلع کو نسل و میو نسپل کمیٹی ملک خرم افتخار بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ تھے۔اسد عباس مگی نے متعلقہ افسران کوہدایت کی بس اسٹاپس کے تعمیراتی کاموں کوسپیڈ اپ کیا جا ئے۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ 9بس اسٹاپس کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ گرین بسوں کے تین روٹس پر مجموعی طور پر 108بس اسٹاپس تعمیر کئے جا ئیں گے جن کا ٹینڈرنگ پراسیس مکمل ہو چکا ہے اور جلد کام کا آغاز کر دیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ بس اسٹاپس کے تعمیراتی کاموں میں معیار میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور وہاں پر مسافروں کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔