November 17, 2026

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سمیت 32 ایم این ایز کی رکنیت معطل۔

IMG-20260116-WA0240

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سمیت 32 ایم این ایز کی رکنیت معطل۔

معطل اراکین قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے جب کہ پنجاب اسمبلی سے 50 اور سندھ اسمبلی سے 33 اراکین کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔معطل اراکین قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ معطل اراکین پنجاب اسمبلی میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر، عامر حیات ہراج اور سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر سعید غنی شامل ہیں۔