November 17, 2026

*زیرٍزمین پانی مضرصحت* *استعمال سے جگر،گردے جیسے موذی امراض عام ہوگٸے۔سرکاری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا مطالبہ*

IMG-20260116-WA0235

*زیرٍزمین پانی مضرصحت*
*استعمال سے جگر،گردے جیسے موذی امراض عام ہوگٸے۔سرکاری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا مطالبہ*

میلسی (محمد مختارسولگی) میلسی شہر و نواحی قصبہ جات میں زیادہ تر علاقوں میں زیرٍ زمین پینے والہ پانی انتہاٸی ناقصٕ،کڑوا، بدبودار اور مضرصحت ہے۔ میلسی کے غریب شہری زیر زمین اس مضر صحت پانی پینے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،شہر و نواحی قصبہ جات کے ہسپتال معدے،جلدی بیماریوں، اور گردوں کے امراض کے شکار مریضوں سے بھرے رہتے ہیں۔ بار بار عوامی مطالبات و میڈیا کی طرف سے ہاٸی لاٸیٹ کرنیکے باوجود متعلقہ حلقوں کی بے حسی ، لاپرواٸی،بنیادی اور اہم مسٸلے کا نوٹس لینے کی وجہ سے شہری بہتر اور صحت جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ واضح رہے کہ علاقہ کے مکینوں کے استعمال کیلٸے دستیاب زیادہ تر زیرٍ زمین پانی اس قدر ناقص اور مضرٍ صحت ہے کہ ذراعت کے شعبہ میں استعمال کرنے سے کھیتوں میں خشکی پیدا ہوتی ہے اور کھیتوں میں پیدا ہونے والی فصلات بھی شدید متاثر ہوتی ہیں اور ماحولیاتی نظام بھی متاثر ہورہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمرانوں کی بے حٍسی کے شکار، غربت کے مارےٍ،کمر توڑ مہنگاٸی کے ستاٸے شہری انفرادی طورپر واٹر فلٹرز لگوانے کی حیثیت نہیں رکھتے۔ غریب، بے بس اور مظلوم شہریوں کو واٹرفلٹریشن پلانٹ لگواکر دٸیے جاٸیں تاکہ غریب،بے بس اور موذی امراض کے شکار شہری سکھ کاسانس لے سکیں اور ہسپتالوں کے مہنگے علاجوں سے چھٹکارا پاسکیں، بہتر صحت جیسی نعمت سے لطف اندوز ہوسکیں۔