November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے سماجی

IMG-20260116-WA0234

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے سماجی تنظیم ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ووٹ کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن یوسی 60 میل کے گاوں کوڑل شاہ میں منعقد کیا گیا آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو اور ریجنل انچارج نادرا رفیق احمد بلر نے گاوں والوں کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ 18 سال عمر والے تمام بچوں اور بچیوں کے نادرا سے قومی شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ ان کے ووٹ کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جاسکے اور وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں اس موقع پر ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر شہزاد خاصخیلی، مسرور میمن، لوکل گورنمنٹ کے نمائندے اور گاوں والے بڑی تعداد میں موجود تھے۔