November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک

IMG-20260109-WA0228(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ اور انصاف کی بروقت فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوءے ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو ایک مضبوط، متحرک اور باوقار ادارہ بنانے کے لیے تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کا عزم ہے کہ بار اور بینچ کے مابین باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ سائلین کو جلد اور معیاری انصاف میسر آ سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل، نوجوان وکلاء کی رہنمائی اور تربیت، وکلاء کالونی کے قیام اور بار روم کی سہولیات میں بہتری، اور وکلاء کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وکلاء کی فلاحی اسکیموں کے آغاز اور موجودہ سہولیات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
نومنتخب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کو ایک فعال پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں وکلاء کے جائز مسائل بروقت اجاگر اور حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی اور آئین کی سربلندی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کی وکلاء برادری اور سماجی حلقوں نے ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صدارت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب مزید فعال، متحد اور باوقار ادارہ بن کر ابھرے گی۔