November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے

IMG-20260116-WA0231

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور قومی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اگر انہیں درست سمت، معیاری تعلیم، فنی مہارت اور مثبت سوچ فراہم کی جائے تو ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی توانائیاں ملک و قوم کی خدمت میں بروئے کار لا سکیں۔ تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، کاروبار اور سماجی خدمت کے شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت سے نہ صرف معاشی استحکام ممکن ہے بلکہ ایک مضبوط اور خوددار معاشرہ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کو مل کر نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے تاکہ انہیں منفی سرگرمیوں سے بچا کر مثبت، باکردار اور ذمہ دار شہری بنایا جا سکے۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت میں اخلاقی اقدار، محنت اور حب الوطنی کو فروغ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوان متحد ہو کر دیانت داری، محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔