خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد مہر احمد زیب، نائب تحصیلدار رانا مشتاق ، نائب تحصیلدار اطہر شیرازی نائب تحصیلدار شازیہ خان ، ملک منیر احمد کھارا، تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز ، متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری،ماہانہ کارکردگی اور پنجاب بورڈ آف ریونیو کے نئے قانون کے بعد رجسڑی کی تفصیلات اہم ایشوز زیر بحث آئے ۔ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر کواے ڈی سی آر ریونیو خوشاب عبداللہ خان اور تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز نے ریونیو ریکوری ،نئے نوٹیفکیشن کے بعد رجسٹریوں کی تفصیلات خسرہ ، موضع جات بارے تفصیلی بریف کیا آئندہ اور رواں سال 2026 میں ریونیو افسران کوریونیو کےاصل ہدف ٹارگٹ پورا کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ریونیوکے ویژن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاعلاوہ ازیں اس حوالے سے تمام ریونیو کے افسران کو واضح کیا کہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سال 2026 کا آغاز اچھی کارکردگی اور بہتر پراگرس کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے افسران خود فیلڈ میں نکلیں کام پرزیادہ فوکس رکھیں اور ریونیو ریکوری سو فیصد بہتر بنائیں۔ حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ریونیو کے متعلقہ افسران کو حقیقی معنوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی اور کہا کہ ریونیو کے متعلقہ تحصیلدار ،نائب تحصیلدار ،پٹواری اور اہلکار ملازم اپنا قبلہ درست کریں آئندہ کارکردگی نہ دکھانے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔