ہارون آباد (حافظ ثاقب)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے آئمہ کرام کو اعزازیہ کارڈ فراہم
ہارون آباد (حافظ ثاقب)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے آئمہ کرام کو اعزازیہ کارڈ فراہم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا میونسپل کمیٹی ہارون آباد میں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے آئمہ کرام کے لئے اعزازیہ کارڈ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حلقہ کے آئمہ کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علماء کرام دین کی بنیادی تعلیمات پہنچانے کا موثر ذریعہ اور دین کے محافظ ہیں۔ اس تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے بھی خطاب کیا، آئمہ کرام نے وزیراعلی پنجاب کے اس بہترین اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔