November 17, 2026

ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ کراچی واہ کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی کام کی شدید سست رفتاری کے باعث کیٹی بندر سے سونڈا تک بیراج

IMG-20260116-WA0161

ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
کراچی واہ کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی کام کی شدید سست رفتاری کے باعث کیٹی بندر سے سونڈا تک بیراج پر آباد کرنے والے زمیندار سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس ٹھٹہ کے صدر انیس ہیلایو، یوتھ ونگ کے صدر شیر علی شاہ کاظمی اور جنرل سیکریٹری ارشاد عمر گندرو نے اچانک دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔رہنماؤں نے کہا کہ کام میں تاخیر کے باعث ضلع ٹھٹہ کے سینکڑوں آبادگار متاثر ہو رہے ہیں اور پانی کی قلت کی وجہ سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لنک کینال کی دیوار پر جاری کام انتہائی سست ہے اور تین ہفتے گزرنے کے باوجود عملہ اور مشینری ناکافی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مزدوروں اور مستریوں کی تعداد بڑھائی جائے اور جدید مشینری فراہم کی جائے، بصورتِ دیگر آبادگار ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار ہوں گے اور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔